وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نظام میں تبدیلی کی مہم کو آگے بڑھا رہی ہے، جس میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہ ہو۔مسٹر سنگھ نے یہاں شہید سمان ریلی میں کہا کہ وزیر اعظم
نریندر مودی نے
نظام میں تبدیلی کی مہم شروع کی ہے، جسے حکومت آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے سیاسی آزادی تو کافی پہلے حاصل کر لی تھی لیکن اقتصادی اور سماجی آزادی حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔